دادو:یوسی بہاولپور میں بچے کچی دیواروں او ر بغیر چھت کے اسکول میں پڑہنے پر مجبور

دادو(رپورٹ فیاض جعفری) یوسی بہاولپور کے پرائمری اسکول ہوت خان لنڈ کی چھت نہ ہونے سے بچے تپتی دہوپ میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ کچی دیواروں سے بنے سرکاری اسکول میں بچے ایسی چار دیواری کے بیچ علم حاصل کر رہے ہیں، جو کبھی بھی گر سکتی ہے۔ ادھر اسکول میں فرنیچر نہ ہونے کے باعث بچے زمین پہ بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔محکمہ تعلیم کی عدم توجہ کے باعث سینکڑوں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں لیکن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ارشد پنہور اسکول کی حالت زار سے مکمل لاعلم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں