کندہ کوٹ میں 11 ہزار وولٹیج بجلی کی تار سے لکڑی کے گودام کو آگ لگ گئی

کندہ کوٹ(رپورٹ غلام رضا نوناری) اناج منڈی روڈ پر 11 ہزار وولٹیج سے اٹھنے والی چنگاری نے لکڑیوں کے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گودام کو آگ لگنے کی وجہ سے اہل علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔آگ لگنے کی وجہ سے سارا گودام جل گیا، علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کر دیا۔ آگ بڑہنے پرفائر برگیڈ کی گاڑی طلب کر لی گئی۔ واقع کی وجہ سے سٹی ایک کی بجلی معطل ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں