عمرکوٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، تیاریاں جاری

عمرکوٹ(رپورٹ سہیل کنبھر)31اگست کو وزیراعظم عمران خان کی متوقع آمد کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔شہر سے 5کلومیٹر دور شیومندرپرجلسہ منعقد کیاجائے گا۔ جلسہ گاہ کو قومی پرچموں،کشمیراورپی ٹی آئی کے پرچموں سے سجایاجارہاہے۔جلسے میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی آمد بھی متوقع ہے۔ پی ٹی آئی کے اقلیتی ایم ین اے لال چندمالھی نے جلسہ گاہ پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔جلسے میں اقلیتی برادری کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کےساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کی جائے گی۔ وریراعظم کے دورہ عمرکوٹ کے حوالے سے تاحال سرکای سطح پر شیڈول جاری نہیں کیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں