جنم اکشٹمی کے تہوار پر پاکستان کی ہندو برادری کشمیری بھائیوں کے لئے دعاگو ہے: مہیش کمار ملانی

مٹھی(رپورٹ: جی آر جونیجو )پاکستان میں اقلیتی برادری مذہبی آزادی کے ساتھ اپنا تہوار جنم اکشٹمی منار ہی ہے، بڑے افسوس سے کہتے ہیں کے ہمارے کشمیری بھائیوں پر بھارت ظلم کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے مٹھی کے کرشنا مندر میں جنم اکشٹمی کے موقعے پر ھندو برادری کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مہیش ملانی نے مزید کہا کہ آج ہندو برادری نے اپنے مذہبی تہوار کے موقع پر اپنے وطن عزیز پاکستان سمیت کشمیری بھائیوں کے لیئے دعائیں مانگی ہیں،ہم آج یے پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کی پوری ہندو برادری اپنی فوج اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں