لاڑکانہ کی محسن سپریئر اکیڈمی میں جشن آزادی تقریب،طلبہ میں ایوارڈ تقسیم

لاڑکانہ (رپورٹ نور احمد عباسی) محسن سپریئر اکیڈمی لاڑکانہ کی جانب سے جشن آزادی اور طلبا کی حوصلا افزائی کے لئے ایوارڈ ز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی شروعات تلاوت کلام پاک سے کی گئی۔ تقریب کے مہمان خاص جی ڈی اے رہنما رافع علی عباسی تھے۔ پروگرام میں کیئر کامپٹیشن کروایا گیا اس کے علاوہ پروگرام میں میجک شو بھی ہوا جس سے بچے لطف اندوز ہوئے۔ کامپٹشن میں حصہ لینے والے طلبہ میں محسن اکیڈمی کی جانب سے محسن بھنگر نے انعامات تقسیم کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں