میہڑ میں موٹروے پولیس کا ایکشن، مسافروں سے زیادہ کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز پر جرمانہ

دادو( رپورٹ فیاض جعفری) دادو کی تحصیل میہڑ میں موٹروے پولیس کی جانب سے مسافروں سے زیادہ کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کہ خلاف کارروائی کی گئی اور 200 گاڑیوں پر ڈھائی لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ ڈیڈ لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس کرائی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی عبدالصمد کا کہنا تھا کہ آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ، ڈی آء جی سائوتھ ڈاکٹر مسرور عالم اور ایس پی اشتیاق حسین نے عید کے بعد واپسی پر مسافروں سے من مانی کرنے والی ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف سختی سے نوٹس لیا اور ہدایات جاری کیں کہ زیادہ کرایہ وصول کرنے والی بسز اور وینز کہ خلاف ایکشن لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں