ٹھٹہ میں پانی بچائو مہم، کینجھر جھیل پر سیمینار کا انعقاد

ٹھٹہ(رپورٹ رشید جاکھرو) پانی کے عالمی دن کی مناسبت سے ٹھٹہ میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے پانی بچائو ہفتہ وار مہم کے سلسلے میں کینجھر جھیل پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد اور مقامی ماہیگیروں نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوے لوکمار، فائزہ جمیل، ارشاد گندرو اور دیگر نے کہا کہ پانی زندگی کے لئے اہم ہے، اس کی حفاظت کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے، ہم سب کو مل کر اس پر کام کرنا ہوگا۔ مقررین نے ماہیگیروں کو پانی کی کمی اور استعمال کے حوالے سے آگاہی بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں