“سرسبز پاکستان سرسبز تھر مہم ” مٹھی میں پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن کی جانب سے شجرکاری

مٹھی(رپورٹ: جی آر جونیجو) سرسبز پاکستان سرسبز تھر مہم کے حوالے سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر سشیل کمار ملانی نے مٹھی کے سادھوانی کالونی اسکول،پدھریو اور دیگر مقامات پر شجرکاری کی اور اساتذہ اور طلباء میں پودے بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سشیل کمار ملانی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لئے شجرکاری کی ضرورت ہے،ہم سب کو مل کر اپنے ملک کو سرسبز بنانے کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں