لاڑکانہ میں عمرانی برادری کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی

لاڑکانہ(رپورٹ نور احمد عباسی) لاڑکانہ میں عمرانی برادری کی جانب سے گاؤں بیڑو چانڈیو سے کشمیر بنے گا پاکستان ریلے نکالی گئی۔ ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی، جہاں نور احمد عمرانی، غلام رسول عمرانی اور دیگر کا کہنا تھا کہ کشمیر پر ظلم فوری طور پر بند کیا جائے۔ اس موقع پر شرکا نے مودی کی تصویر کو آگ لگا کر بھارت کے خلاف اور پاک فوج ، کشمیر زندہ باد کے نعرے لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں