کے این شاہ میں محرم الحرام کے سلسلے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے فلیگ مارچ

دادو( رپورٹ فیاض جعفری) محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں ایس ایس پی دادو کی سربراہی میں پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔ ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا نے مذہبی جماعتوں کے رہنما سید اظہر حسین، سید شفقت حسین، امداد علی گاڈہی اور دیگر کے ہمراہ دادو کی تحصیل خیرپور ناتہن شاہ میں مختلف جلوسوں اور عزاداری کے روٹس کا جائزہ لیہ۔ ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ضلع بھر میں پولیس کو الرٹ کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے موقع پر ضلع دادو میں 3000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے جبکہ خیرپور ناتھن شاہ میں 400 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں