لاڑکانہ میں ایاز حسین چانڈیو کے قاتل گرفتار نا ہونے پر ورثہ کا احتجاج

لاڑکانہ(رپورٹ نور احمد عباسی) باقرانی کے قریب ہابو گائوں کی عورتوں اور بچوں نے مقتول ایاز حسین چانڈیو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاج کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے متاثرین نے کہا کے 5 ماہ پہلے ہابو گائوں میں ایاز چانڈیو کو بیدردی سے قتل کیا گیا تھا لیکن پولیس نے کوئی قاتل گرفتار نہیں کیا ۔ ورثہ نے آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے انصاف دلایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں