دادو میں آوارہ کتوں نے 24 گھنٹے کے دوران 25 افراد کو کاٹ لیا

دادو( رپورٹ فیاض جعفری) ضلع دادو کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے لوگوں کا جینا مشکل کردیا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 25 کیسز سامنے آئے ہیں، مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے 10 بچوں سمیت 25 افراد کو کاٹ لیا جس میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب سول ہسپتال میں ڈاگ پائیٹس ویکسین بھی نایاب ہے، جس کے باعث متعدد زخمیوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے، سول سرجن ڈاکٹر عبدالحمید میرانی کے مطابق بجٹ کی کمی کے باعث ڈاگ پائیٹس ویکسین کی کمی کا سامنہ ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں رواں ماہ کتوں کے کاٹنے کے 250 سے زائد کیسز سامنے آئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں