کے این شاہ میں کشمیر بنے گا پاکستان ریلی

دادو(رپورٹ فیاض جعفری) خیرپور ماتھن شاہ میں پولیس کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شہریوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا کی جانب سے بھارت مخالف نعرے لگائے گئے۔ ریلی کی قیادت ڈی ایس پی جاوید اقبال اور ایس ایچ او علی اصغر عالمانی نے کی۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جب تک پاگل مودی کشمیری عوام پر ظلم اور بربریت بند نہیں کرے گا تب تک احتجاج جاری رہے گا اور کشمیر کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں