جروار میں ہسپتال کی سہولت نا ملنے پر شہریوں کا احتجاج

میرپور ماتھیلو(رپورٹ جعفر شيخ ) میرپورماتھیلو کے نواحی شہر جروار کو ہسپتال کی سہولت نہ دینے پر شہریوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس کے سامنے دھرنا دیا ۔ اس موقے پر زمان بوزدار، غلام حیدر بوزدار، علی گوہر گبول، عاجز گبول اور دیگر نے بتایا کہ جروار ایک قدیمی شہر ہے جس میں آٹھ یوسیز آتی ہیں ، مگر بدقسمتی سے جروار اور گردونواح کی عوام کو ہسپتال جیسی سہولت سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری جروار شہر کو ہسپتال دی جائے دوسری صورت میں ڈپٹی کمشنر آفس گھوٹکی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں