ٹھٹھ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے ٹھٹھ پریس کلب سے مین اسٹاپ تک ریلی نکالی گئی

ٹھٹھ (رپورٹ: رشید جاکھرو) ٹھٹھ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے ٹھٹھ پریس کلب سے میں اسٹاپ تک ریلی نکالی گئی، پریس کلب ٹھٹھ کی جانب سے ڈاکٹر شاہد صدیقی کی رہنمائی میں ریلی نکالی گئی ۔   ریلی میں صحافیوں ،سول سوسائٹی اور معصوم بچوں سمیت شہریوں  نے بڑی تعداد میں شرکت کی،  اس موقعے پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں کا کہنا تھا کہ  کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم بند کرانے میں عالمی برادری کوشش کرے ،  کشمیر کی آزادی تک ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں،  پاکستان اور کشمیر دو جسم ایک جان ہیں ، مودی کیا دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی۔ اس موقعے پر ریلی میں شریک شرکاء نے  مودی اور بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف نعرے بھی  لگائے۔

۔

اپنا تبصرہ بھیجیں