دادوضلع میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیان.

دادو (رپورٹ:  فیاض جعفری)  دادو میں سندھ پولیس کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی،  ریلی کی قیادت ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا نے کی،  ریلی میں پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جبکہ آرمی پبلک اسکول  دادوکے اساتذہ اور طلبا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے کشمیر بنے گا پاکستان کے نام سے ریلی نکالی، ریلی کی قیادت اسکول کے پرنسپل میجر رٹائرڈ غضنفر عباس قیصر فاروقی نے کی،  جبکہ دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں پاکستان نوجوان تحریک کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان  کے نام سے ریلی نکالی گئی،  ریلی میں اساتذہ، طلبا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے  شریک۔

اپنا تبصرہ بھیجیں