عمرکوٹ میں کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں

عمرکوٹ ( رپورٹ: سہیل کنبہار)   ملک بھر کی طرح عمرکوٹ میں بھی  کشمیریوں پر ہونے والے  بھارتی مظالم کے خلاف مختلف اسکولو، سماجی تنظیموں اور  میونسپل کمیٹی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔ عمرکوٹ کے مختلف علاقوں سے پریس کلب تک  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے ریلیاں نکالی گئی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کشمیر کل بھی پاکستان کا حصہ تھا اور آج بھی ہے،  مودی سرکار بوکلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے،  جس کی وجہ سے  وہ اپنی افواج اور آر ایس ایس کے گنڈوں کے ذریعے کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں۔ اس موقعے پر ریلی میں شریک شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی بلند کیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں