کندھ کوٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں

کندھ کوٹ (رپورٹ:غلام رضا نوناری )کندھ کوٹ میں بھی  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور مختلف سیاسی سماجی اور  مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں ،  ریلیوں میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، سیاسی سماجی  تنظیموں کے کارکنان،مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں،  نجی و سرکاری اسکولوں کے طلبہ سمیت سینکڑوں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے مقرریں کا کہنا تھا کہ  آج کے دن پوری قوم یک زبان ہو کر دنیا کو پیغام دے رہی ہے کہ ہم کشمیر کے ساتھ ہیں،  ریلیوں میں پاکستان اور پاک فوج زندہ آباد  سمیت کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں