میرپورماتھیلو میں ایف ایف سی انتظامیہ کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔

میرپور ماتھیلو(رپورٹ:  جعفر شیخ) میرپورماتھیلو میں ایف ایف سی انتظامیہ کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی،   ریلی میں ایف ایف سی گرائمر اسکول کے طلبا و  طالبات اور ایف ایف سی انتظامیہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقعے پر  ریلی کے شرکاء نے بھارتی وزیر اعظم  نریندر مودی کے پتلے کو بھی نذر آتش کیا  گیا،  ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر میں بھارتی مظالم کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اس وقت کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کر رہا ہے ، دوسری جانب سونا پبلک اسکول کی جانب سے بھی کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی، جس میں نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، طلبا و طالبات نے کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کے لئے بھارتی مظالم کے خلاف فلگ شگاف نعرے بھی لگائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں