مٹھی میں بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیئے ریلی نکالی گئی۔

مٹھی (رپورٹ: جی آر جونیجو) مٹھی میں بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیئے ریلی نکالی گئی، ریلی کشمیر چوک مٹھی سے میونسپل کمیٹی مٹھی تک ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھیم، ضلع کونسل چئیرمین ڈاکٹر غلام حیدر سمیجو، میونسپل کمیٹی چئیرمین ڈاکٹر منوج کمار ملانی کی قیادت میں نکالی گئی۔ ریلی میں افسران، سیاسی سماجی شخصیات اور مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم کے ساتھ ساتھ، بینرز پلے کارڈ اور کشمیری جھنڈے اٹھا رکھے تھے،  ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھیم اور چئیرمین میونسپل کمیٹی مٹھی ڈاکٹر منوج کمار ملانی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کا کشمیر کے ساتھ نہ ختم ہونے والا تعلق ہے جو ہمیشہ رہے گا۔ آج مٹھی کی عوام نے ریلی میں شرکت کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ پورے ملک کی طرح مٹھی کی عوام  بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں