میرپورماتھیلو دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک شخص زخمی، تشویشناک حالت میں سکھر منتقل.

میرپور ماتھیلو( رپورٹ:  جعفر شیخ) میرپورماتھیلو میں گڈانی اور ملک برادری کے دو گروپوں میں تصادم  ہوگیا، تصادم کے دوران اندھادھند فائرنگ کی گئی،   جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے  تشویشناک حالت میں سکھر منتقل کیا گیا،  زخمی کے ورثاء نے پولیس تھانے کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاج کیا،  احتجاج کے دوران  ورثہ کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے ساتھ کسی قسم کا کوئی بھی تعاون نہیں کر رہی،  ہمارا پرانہ تکرار ہے جس پر پولیس گڈانی برداری کے لوگوں کی مدد کر رہی ہے، اعلیٰ حکام انصاف فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں