کشمور پوليس کی کارروائی، دو ہفتے قبل ڈرامائی انداز میں اغوا ہونے والا شخص بازیاب

کندھ کوٹ (رپورٹ رضا نوناری)ایس ایچ او کندھ کوٹ الیاس احمد اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ رانی مہر کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران دو ہفتے قبل اغوا ہونے ولے اکبر علی چاچڑ کو بازیاب کرایا گیا۔ اکبر چاچڑ کا بحفاظت بازیابی پر کشمور پوليس نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے عوام کو یہ پیغام دیا کہ کسی بھی قسم کی کال پر کشمور کے کچے میں جانے سے گریز کی جائے، کیوں کہ وہاں ڈاکو آپ کو اغوا کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں