گڈو میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون جاں بحق،ورثہ کا ڈاکٹر پر لاپرواہی کا الزام

کشمور(رپورٹ اقرار علی ) گڈو کے شہید بے نظیر ہیلتھ کیئر سینٹر میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون سائرہ بنگلانی جان بحق ہوگئی، خاتون کے ورثہ نے ہسپتال انتظامیہ اور لیڈی ڈاکٹر کو ذمیدار قرار دے دیا اور ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی کوشش کی، جس پر گڈو پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے پر قابوپالیا۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والی خاتوں کے ورثا کو یقین دلایہ کے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں