کے این شاہ میں ایک ماہ کے بچے کے قتل کی لرزہ خیز واردات ، ماں باپ کا ایک دوسرے پر قتل کا الزام

دادو( رپورٹ فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں رمضان کھوسو میں ایک ماہ کا بچہ مبینہ طور قتل کردیا گیا۔ مقتول بچے کے ماں باپ ایک دوسرے پر بچے کو قتل کرنے کا الزام لگاتے رہے۔ ماں بیگم خاتون بچے کی لاش لے کر تھانہ خیرپور ناتھن شاہ پہنچی، جہان اس نے الزام عائد کیا کہ بچے کو شوہر صدام کھوسو نے قتل کیا ہے، جبکہ مقتول بچے کے باپ نے بیوی بیگم خاتون کو بچے کی قاتل قرار دیا۔ پولیس نے مقتول بچے کی لاش ہسپتال منتقل کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں