رشوت لینے پر دادو پولیس کے 7 اہلکار گرفتار

دادو(رپورٹ فیاض جعفری) سڑک پر چیکنگ کے بہانے گاڑیاں روک کر رشوت لینے پر ایس ایس پی دادو فرخ رضا کا ایکشن۔ اسسٹنٹ سب انسپیکٹر سمیت 7 پولیس اہلکار وں کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی فرخ رضا کے مطابق رشوت لینے کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف 2 الگ الگ مقدمات رج گئے گئے ہیں۔ گرفتار پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی مظہر ڈاوچ، جمعدار بخشل پہنور، طالب بھٹو، گلاب لنڈ، اصغر لنڈ اور دیگر شامل ہیں ۔ایس ایس پی فرخ رضا نے بتایہ کے ٹرکیٹر ڈرائیور حاصل خاصخیلی کی مدعیت میں پولیس اہلکاروں کے خلاف دفعہ 384 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ واضح رہے کے پولیس اہلکاروں کی جانب سے ٹریکٹر ڈرائیور سے رشوت لیتے وقت موقع پر ہی ایس ایس پی فرخ رضا نے چھاپہ مارا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں