گورکھ کی فضہ پاک ملائیشیا دوستی زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

دادو(رپورٹ فیاض جعفری) گورکھ سمر ہٹ کی جانب سے ملائیشیا کی 62ویں یوم آزادی پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ملائیشیا کے قونصل جرنل خیر ال نظران اے بی ڈی رحمان نے اہلیہ کے ساتھ خصوصی شرکت کی، جبکہ تقریب میں ملائیشیا کے اعلیٰ سطحی وفد بھی شریک ہوئے۔ گورکھ ہل اسٹیشن کی پہاڑی فضاؤں میں قومی پرچم کشائی تقریب ہوئی۔ ملائیشیا کے قونصل جرنل، ان کی اہلیہ اور وفد میں شامل مہمانوں کو سندھی اجرک اور تلوار کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر سندھی نغموں کی محفل بھی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں