کے این شاہ میں پرانی دشمنی پر پولیس اہلکار کا گھر میں گھس کر ماں اور بیٹے پر تشدد

دادو( رپورٹ فیاض جعفری) دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں پولیس گردی کی ایک اور واردات، پولیس اہلکار صدورو کھوسو نے ایک گھر میں گھس کر ماں اور بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانا بنایا۔ نواحی گاؤں رمضان کھوسو میں تشدد کا نشانہ بننے والے ماں اور بیٹے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری طرف متاثرین کے اہلخانہ جب تھانہ خیرپور ناتھن شاہ پہنچے تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے صاف انکار کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں فریقین میں اس سے پہلے بھی تصادم ہو چکا ہے تاہم تصادم پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں