عمرکوٹ میں بیٹے نے دھوکے سے ماں سے زمین ہتھیالی، متاثرہ خاتون کا احتجاج

عمرکوٹ(رپورٹ سہیل کنبھر) عمرکوٹ کے نواحی گاوں مالو جونیجو کی عمررسیدہ بیواہ رحمان جونیجو نے عمرکوٹ پریس کلب پہنچ کر پریس کانفرنس کررتےہوئےکہا کہ بیٹا الھبچایو جونیجو اور پی پی ایم پی اے و سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ کے ڈرائیور بھورو اور اسکے ساتھی وشنو نے ملکر انکو اپنےگھر سے گاڑی میں بٹھاکر کہا کہ آپکی طبعیت ٹھیک نہیں ہے چلو ڈاکٹر سے علاج کرواکرواتے ہیں، اور وو اے ڈی سی ون کے دفتر میں لے گئے جہاں زرعی زمین پر انگوٹھےلگواکر زمین ہتھیالی ہے۔ حکام نوٹس لے کر انصاف دلوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں