کے این شاہ اور سیتا روڈ میں شہداء کربلا کی یاد میں مجالس اور ماتمی جلوس برآمد

دادو(رپورٹ فیاض جعفری) ضلع دادو میں شہداء کربلا کی یاد میں مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔ خیرپور ناتھن شاہ میں مرکزی امام بارگاہ پیر شاہ کے سامنے مین روڈ پر مجلس عزا ہوئی۔ مجلس عزا کے بعد مرکزی امام بارگاہ پیر شاہ سے انجمن جعفریہ کا مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا، جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ ادھر سیتا روڈ کے رحمانی نگر میں بھی شہداء کربلا کی یاد میں مجلس عزا کے بعد انجمن شہداء کربلا کا مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا،جس کی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں