لاڑکانہ میں چنہ برادری کا تنیا برادری کے بااثر وڈیروں کے خلاف احتجاج

لاڑکانہ(رپورٹ نور احمد عباسی) قمبر شہدادکوٹ کی چنہ برادری کی جانب سے تنیہ برادری کے بااثروں کہ خلاف احتجاج کیا گیا۔ محمد علی ،نبی بخش چنہ اور دیگر نے کہا کہ تنیہ برادری کہ با اثر عبدالمالک، الطاف، غلام نبی ، نظیر تنیو اور دیگر گائوں پر حملہ کرکے ٹریکٹر، اناج کی بوریاں لے گئے۔ انہوں نے کہا کے تنیہ برادری سے زمین کا تنازعہ ہے، جس کی بنا پر ہر روز ان کے لوگوں کو تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنایہ جا رہا ہے، اعلیٰ حکام نوٹس لیں اور تحفظ فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں