میرپور ماتھیلو کے قریب دو گروپوں میں تصادم، 5 افراد زخمی

میرپورماتھیلو (رپورٹ جعفر شیخ) میرپورماتھیلو کے نواحی گاؤں یوسف سولنگی میں رشتے کے تنازعہ پر سولنگی برادری میں تصادم کے دوران ڈنڈوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں عبدالخالق، محسن، محمد شریف، موسیٰ اور عبدالرزاق شامل ہیں، جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایک زخمی کو تشویشناک حالت ہونے پر رحیم یارخان منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں