لاڑکانہ میں جھگڑہ، ایک شخص لہولہان، متاثرین کا ٹائر جلا کر دھرنہ

لاڑکانہ(رپورٹ نور احمد عباسی) لاڑکانہ میں ڈاہانی اور لہر برادری میں جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، ڈاہانی برادری کی جانب سے لہر برادری پر حملے کا الزام لگاکر دھرنہ دیا گیا۔ اس موقع پر زخمی وحید ڈاہانی اور دیگر مظاہرین نے بتایہ کہ گیارہ سالوں سے وو یہاں رہائش پذیر ہیں، آج لہر برادری نے گھروں میں گھس کر عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، گھر بھی مسمار کردئے۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ سول لائن تھانے کا ایس ایچ او اسلم پرویز ابڑو بھی ملزمان سے ملا ہوا ئے، اس لئے ان کی کوئی نہیں سنتا، اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں