پورے ملک کی طرح گھوٹکی میں بھی شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مجلس عزا اور ماتم کا سلسلہ جاری

گھوٹکی)رپورٹ:  جعفر شیخ) گھوٹکی، میرپورماتھیلو، ڈہرکی ،اوباڑو ،خانپورمہر  اور دیگر چھوٹے بڑے مقامات پر مجالس اور ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔ جب کہ    گھوٹکی پوليس کی جانب سے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے ضلع بھر میں 596 مجالس اور 81 ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔  جن میں سے 11 ماتمی جلوسوں  کو حساس قرار دیا گیا ہے، جس میں چوک ماڑی جلوس اوباڑو، پڑ باقر شاہ میرپورماتھیلو، حسینی امام بارگاہ گھوٹکی ، پنجتنی امام بارگاہ ڈہرکی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ ماتمی جلوسوں میں 3 ہزار پولیس اہلکاروں کے ہمراہ  رینجرز افسران بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جب کہ  10 لیڈیز پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں