دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، پولیس اہلکار صدورو کھوسو نے ایک گھر میں گھس کر ماں اور بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانا بنایا

دادو (رپورٹ: فیاض جعفری) دادو کے نواحی گاؤں رمضان کھوسو میں  پولیس اہلکار صدورو  کھوسو نے ایک گھر پر مبینہ دھاوا  بول دیا اور گھر میں گھس کر ماں اور بیٹے کو مبینہ طور پر  بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے  بعد دونوں متاثرین کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، دوسری جانب متاثرین کے اہلخانہ جب تھانہ خیرپور ناتھن شاہ پہنچے تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے صاف انکار کردیا،  عینی شاہدین کے مطابق دونوں فریقین میں اس سے پہلے بھی  تصادم ہو چکا ہے تاہم تصادم پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں