مٹھی میں وکیبلری مقابلے کا انعقاد

تھرپارکر (رپورٹ: جی آر جونیجو ) تھرپارکر  ایجوکیشن الائنس کی جانب سے  محکمہ تعلیم،  میونسپل چیئرمین ڈاکٹر منوج ملانی اور چیلہار ٹاؤن کے تعاون سے تھرپارکر میں پہلی مرتبہ وکیبلری  مقابلہ منعقد کیا گیا ، جس میں تھرپارکر کے تیس ہائی اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔  حتمی مقابلے میں ہائی اسکول مٹھی کے طلباء دیانند اور سردار سنگھ نے پہلی ، موڈور  ہائی اسکول کے نظیر احمد سومرو  اور چندر کمار نے دوسری پوزیشن  اور نارتھ کالونی گرلز اسکول کی جئمالا اور اشیتا بچانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔  پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و  طالبات کو میونسپل چیئرمین ڈاکٹر منوج ملانی، تھر  ایجوکیشن الائنس کے سی ای او  پرتاب شیوانی، پردیپ اوجھا،  انور ساھڑ، کیلاش لوڈھا، واسودیو سوٹہڑ   ا ور دیگر نے شیلڈین اور کیش انعامات دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں