ایم پی اے ریاض شاہ شیرازی کی جانب سے سماجی تنظیم پر اظہارِ برہمی

 ٹھٹھہ (رپورٹ: رشید جاکھرو ) ایم پی اے ریاض شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ  مرف این جی او کی جانب سے سول ہسپتال ٹھٹھہ کے انتظامات سنبھالنے کے بعد ہر روز لوگ مر رہے ہیں۔ جب کہ ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے گذشتہ روز ہسپتال میں ہلاک ہونے والی بچی کے ورثا پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔   ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال  میں ڈاکٹرز موجود نہیں لوگ مر رہے ہیں اگر کوئی احتجاج کرے تو پولیس ان پر لاٹھیاں برسائے یہ کہاں کا انصاف ہے ، مرف کیخلاف سندہ حکومت کے اعلیٰ حکام سے بات کرونگا،  پولیس کے خلاف ایس ایس پی ٹھٹھ  فوری ایکشن لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں