عمرکوٹ :جناح پارک میں 6 ستمبر کے پروگرام کے حوالے سے متعلقہ حکام نے انتظامات کا جائزہ لیا

عمرکوٹ(رپورٹ سہیل کنبھر) 6 ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلے میں جناح پارک عمرکوٹ میں میونسپل کمیٹی عمرکوٹ اور پاک آرمی کے مشترکہ تعاون سے پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مونسپل کمیٹی چیئر مین خالد سراج سومرو اور پاک آرمی کے آفسران نے جناح پارک کا تفصیلی دورہ کیا اور 6 ستمبر کو یوم دفاع کے پروگرام کی تیاری کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر چیئرمین خالد سراج سومرو نے کہا کہ ہمیں پاک فوج پر فخر ہے، یہ دنیا کی بہترین فوج ہے، 6ستمبر کو افواج پاکستان کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ملک کا دفاع کیا تھا، اس قربانی پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سول سوسائٹی، سیاسی سماجی رہنمااور معزیز شہری 6 ستمبر کے پرگرام میں بھرپور شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں