شہدائے کربلا کی یاد میں پرانا سکھر سے 5 محرم کا 350 سالا قدیمی ماتم لال مکان سے برآمد کیا گیا۔

سکھر (رپورٹ: علی کھوسو) ہر سال کی طرح اس سال 5 محرم کے قدیمی ماتم میں ہزاروں زاٸرین نے شرکت کرکے عزادری اور زنجیر زنی کا ماتم کیا۔ ماتمی جلوس میں داخل ہونے والوں راستوں کو بند کرکے اہلکاروں نے تلاشی لینے کے بعد زائرین  کو جلوس میں جانے دیا۔ جب کہ جلوس میں آنے والے زاٸرین کی حفاظت کے لٸے سندھ پولیس اور رینجرز کے جوانوں کی بھاری نفری مقرر کی گئی  اور جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرا نصب کیے گئے۔ ماتمی جلوس میں آنے والے زائرین کے جگہ جگہ نیاز اور سبیلوں کا احتمام بھی کیا گیا۔ لال مکان سے برآمد ہونے والا 350 سالا قدیمی ماتم روایتی راستوں ماسومی محلا, پرانی گوشت مارکیٹ, جنات بلڈینگ, شاہی بزار, میر کی گھٹی, حیدر مسجد, جئے شاہ چوک سے ہوتا ہوا سید ڈیتل شاہ قبرستان میں نہر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں