لاڑکانہ میں یوم دفاع پاکستان بڑے جوش جذبے سے منایا گیا۔

لاڑکانہ)رپورٹ: نور احمد عباسی)  لاڑکانہ  میں  یوم دفاع پاکستان   بڑے جوش جذبے سے منایا گیا اور کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے بھی مختلف سیاسی سماجی مذہبی اور سول سوسائٹی نے بھی ریلیاں نکالیں ، ریلیوں  میں شامل لوگوں نےپاکستان اور کشمیر کے پرچم  اٹھائے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے  پریس کلب لاڑکانہ پہنچے ، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زنده آباد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کئے گئے۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمارے بڑوں نے بڑی قربانیاں دی کر بنایا تھا ہم اپنے وطن کی حفاظت آخری سانس تک جاری رکھیں گے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس مشکل وقت میں اپنے کشمیریون بھائیون کے ساتھہ ہین اور ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیر پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لے کشمیریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں