تعلیم یافتہ قومیں ہی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر تی ہیں: ایس ایس پی سکھر

سکھر(رپورٹ: علی کھوسو)  ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ قومیں ہی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں اساتذہ طلبہ و طالبات کی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں اور والدین بھی اس عمل میں اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایجوکیشن ٹاسک فورس کے زیر اہتمام ہونے والے والے ٹرینگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں ایجو کیشن ٹاسک فورس کے چیئرمین ملک محمد رضوان الحق اور دیگر موجود تھے ایس ایس پی سکھر  نے کہا کہ جن افراد نے ٹرینگ حاصل کی ہے۔ ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تعلیم کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر ایجوکیشن ٹاسک فورس کے چیئرمین ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ ایجو کیشن ٹاسک فورس کے ممبران کو ٹرینگ دینے کا مقصد تعیلم کی بہتری کے لئے اقدامات کرنا ہے ہمیں امید ہے کہ سندھ میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایجو کیشن فورس کے ممبران اسکولوں کے دورے کرکے تعلیمی عمل پر نظر رکھیں گےآخر میں ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے  ٹرینگ حاصل کرنے والے افراد میں سرٹیفکٹ تقسیم کیے محمد رضوان الحق نے ایس ایس پی کو سندھ کا روایتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں