لاڑکانہ کے مختلف قوم پرست جماعت کے رہنماؤں اور کارکنان کی پریس کانفرنس۔

لاڑکانہ(رپورٹ:نور احمد عباسی)   یوم دفاع کے دن کےپروکار موقع پر قومی پرچم تھام کر قوم پرست جماعت سے ہمیشہ کے لئے لا تعلقی کا اظہارکیا۔   سابق سرگرم کارکن عبدالطیف کوری  کا اپنے  ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کیااور کہا کہ    قوم پرست رہنما سادہ  نوجوانوں کو حقوق کے نام پر ملک دشمن سرگرمیوں میں استعمال کرتے ہیں ۔ قوم پرست تنظیموں میں  شرمندگی اور وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں حاصل ہوا،  نوجوانوں کو غلط راستوں  پر لگا کر قوم پرست لیڈران بیرون ملک رہ کر ہر طرح کی آسائشیں حاصل کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  ہماری وفاداریاں اور جدوجہد پاکستان کے لئے ہے،  ہم پاک افواج کے شانہ بشانہ ہیں، نوجوانوں کو اپیل کرتا ہوں کہ اپنی ساری توجہ تعلیم پر دیں اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں،   اللہ کا شکر ہے کہ آج یوم دفاع کے  موقع پر  قوم کے ساتھ مل کر بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں