دادو میں یوم دفاع بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا.

دادو(رپورٹ: فیاض جعفری) دادو میں یوم دفاع کے موقع پر نجی اسکول کی جانب سے ایس پی چوک سے پریس کلب تک ریلیاں نکالی گئیں، ریلی کے شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں نعرے بہی لگائے جبکہ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ہمارا بچہ بچہ وطن کی حفاظت کے لیے نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار ہے۔ شاندار ریلیاں بتا رہی ہیں کہ محب وطن پاکستانیوں کو کشمیر کتنا عزیز ہے۔ خیرپور ناتھن شاہ میں گورنمینٹ ڈگری کالج سے نیشنل پریس کلب تک پروفیسر نذاکت گاڈہی کی قیادت میں یوم دفاع ریلی نکالی گئی ادھر استاد بخاری گورنمینٹ ڈگری کالج میں بھی یوم دفاع تقریب منعقد ہوئی جس میں اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں