گڈو تھرمل پاور کی نجکاری کے خلاف ساتویں روز بھی ملازمین سراپا احتجاج ۔

کشمور( رپورٹ:اقرار علی (  گڈو تھرمل پاور 747 میگاوٹ نجکاری کے خلاف ساتویں روز بھی ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔ احتجاج کے دوران ڈیوٹی پر جانے والی شفٹ کو بھی روک دیا گیا۔ اس موقع  پر یونین رہنماؤں کا اپنے خطاب میں کہا کہ گڈو تھرمل پاور پلانٹ منافعہ بخش ادارہ ہے اس کی نجکاری کرنا جواز ہی نہیں بنتا ۔  گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کشمور اور گڈو کے مزدور عوام کا ہے ،  گڈو تھرمل پاور پلانٹ کی نجکاری کرکے مزدوروں کو بیروزگار کیا جارہا ہے ۔اگر ہماری مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے حکومت اپنا فیصلہ فوری واپس لے اور مزدور دشمن پالیسی ختم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں