نوڈیرو کے کیٹی ممتاز کے حدود میں شوہر نے بیوی کو سیاہ کالی کے الزام میں شدید زخمی کردیا ۔

لاڑکانہ (رپورٹ: نور احمد عباسی) نوڈیرو کے  کیٹی ممتاز کے حدود میں سیاہ کالی کے الزام میں دائم خروس نے اپنی نوجوان بیوی میما خروس پر رائفل کا فائر کر کے بیوی کو شدید زخمی کردیا۔ واقع کی اطلاح پر تھانہ کیٹی ممتاز کی پولیس اور ڈی ایس پی نوڈیرو اپنی نفری کے ساتھ جائے واقع پر پہنچ گئے ۔جہاں سے زخمی عورت کو فوری طبی امداد کے لیئے نوڈیرو اسپتال لے آئے ،ہسپتال میں موجود زخمی عورت کی ورثا شہزادی خاتون کا کہنا تھا کہ لڑکی کی 8 روز قبل کچے کے علائقہ گاؤں بھوت خروس میں دائم خروس کے ساتھ شادی ہوئی تھی شوہر کی بیوی کے ساتھ مسلسل لڑائی آج اس نوبت پر آ پہنچی کہ شوہر دائم نے اپنی بیوی میما کو سیاہ کالی کے الزام میں شدید زخمی کردیا اور ہمیں لڑکی کے مرنے کی اطلاع دی گئی مگر جب ہم نوڈیرو ہسپتال آئیں ہیں تو اللہ کے فضل سے لڑکی زندہ ہے اس دوران زخمی عورت نے بھی شوہر کی اس قسم کی شکایات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری 8 روز قبل شادی ہوئی ہے مگر شوہر مجھے شادی کے بعد ہر روز ٹارچر کر کے تشدود کا نشانہ بناتے تھے آج اس نے میرے گھر کے اندر مجھ پر رائفل کے فائر کر کہ اد مواہ کردیا ہے اور میں اس زخمی حالت میں ہسپتال میں موجود ہوں میرے ساتھ انصاف کیا جائے ۔دوسری جانب تھانہ کے ایس ایچ او فدا حسین پولیس کی روایت کو قائم کرتے ہوئے ٹال موٹل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابدار دائم خروس کی گرفتاری کو کبھی ہاں تو کبھی نہیں گرفتار ہونے کا بیان دیتا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں