لاڑکانہ میں رجنیش کمار کےقاتل کی گرفتاری کے لیے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ۔

لاڑکانہ(رپورٹ :نور احمد عباسی )لاڑکانہ میں طلبہ کے جانب سے کچھ دن پہلے عمر کوٹ میں بیدردی سے قتل ہونے والے رجنیش کمار کے قتل کیس کے نامزد جوابدار سابقہ ایم پی اے پنجوںمل بہیل کی گرفتاری کے لیے پریس کلب لاڑکانہ کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

  اس موقع پر طلبہ شاجہان عباسی، عبدالہادی پہوڑ، فیاض بٹو اور دیگر کا کہنا تھا کہ جوابدار نشے کی حالت میں سرکاری گاڑی کے زور پر نوجوان رجنیش کمار کو گاڑی سے ٹکر مار کر  فرار ہوگیا۔ ہمارا چیف جسٹس اور اعلٰی اداروں سے مطالبہ ہے کہ جوابدار کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں