پی ٹی آئی سندھ رہنما طاہر حسین شاہ کا وفاقی وزیرفروغ نسیم کے بیان کی مذمت

روہڑی(رپورٹ: محمد عظیم ملک) پی ٹی آئی گورننگ باڈی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری طاہر حسین شاہ نے فروغ نسیم کے بیان کی مذمت اور اپنی اعلیٰ قیادت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں کون پارٹی کے لیڈران کو ایسے مشورے دے رہا ہے جس سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہو، اس بات سے پیپلز پارٹی کے مردہ گھوڑے میں جان آگئی ہے، اپنی روہڑی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر حسین شاہ نے کہا کہ اگر 149 آرٹیکل کا نافذ کرنا ہے تو پھر کراچی میں ہی کیوں کشمور سے کراچی تک کی حالت ابتر ہے، تو پھر کراچی کو کیوں الگ کیا جا رہا ہے، اگر آرٹیکل 149 کا نافذ کرنا ہے تو سندھ بھر میں نافذ کیا جائے، کراچی ہم سے الگ نہیں، کیا پی ٹی آئی کے امیدوار صرف کراچی سے جیتے ہیں اس لئے ایسا کیا جا رہا ہے، سندھ کے دوسرے شہروں سے جو پی ٹی آئی نے 18 لاکھ ووٹ حاصل کیئے ہیں اس کا کیا ہوگا؟ قیادت کو سوچنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں