عمرکوٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا آرٹیکل 149 کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

عمرکوٹ (رپورٹ: سہیل کنبھر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی کال پر پیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ صدر سید علی مردان شاہ کی قیادت میں وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ آرٹیکل 149 نافذ کرنے والے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے بیان کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں بڑی تعداد جیالو اور شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی پی پی ضلعی صدر سید علی مردان شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ صدیوں سے ایک ہے اور رہے گی۔ سندھ ٹوڑنے کی سازش کرنے والے خود ٹوٹ کر پاش پاش ہوجائنگے وفاقی وزیر فروغ نسیم ایم کیو ایم کی پیداوار ہے جو پہلے دہشتگرد تھا اور اب نیازی سرکار نے وفاقی وزیر قانون بنادیا جو شرم کی بات ہے ایم کیو ایم ہمیشہ سندھ میں رہ کر سندھ کو توڑنے کی بات کی ہے وہ ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں