سینیٹر سسئی پلیجو نے وزیراعظم سے فروغ نسیم کووزارت سےہٹانے کامطالبہ کردیا۔

ٹھٹہ(رپورٹ:  رشید جاکھرو)   پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر سسئی پلیجو نے وزیراعظم  سےفروغ نسیم  کووزارت سےہٹانے کامطالبہ کردیا۔ سسئی پلیجو کا کہنا تھا کہ   فروغ نسیم کی سوچ, پالیسی,بیان,وزارتی اقدام ریاست،صوبوں اور پاکستان کی عوام کےلیے مسلسل انتشار پہیلانے کا سبب بن رہی ہے، فروغ نسیم نے جوڈ یشنری,وکلاء اورالیکشن کمیشن کے حوالے سے غیر جمہوری فیصلے کرواکر پاکستان اور عدالتی نظام پر سوالات کھڑے کردیے ہیں،   پی ٹی آئی ایم کیو ایم کے ہاتھوں میں کھیلنا بند کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم مشرف کے نظریے پر چل رہی ہے،فروغ نسیم اس کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے پی ٹی آئی حکومت میں بیٹھ کر ہر ممکن کوشش کررہا ہے،   پی ٹی آئی بتائے کہ اس نے ایم کیو ایم کا منشور کب سے اپنایا ہے،  جس نے بھی سندھ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا اسے سندھ کی عوام منہ توڑ جواب دے گی،    کراچی کمیٹی اور آرٹیکل (4)149 کا خیال سندھ کی صوبائی خودمختیاری پر مداخلت کے مترادف ہے، سندھ  کی  صوبائی  خود مختاری مین مداخلت سندھ کی عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہے،   سندھ کی عوام سندھ کے خلاف ہر سازش کو   ہر محاذ پر ناکام بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں