PS-11 پر ضمنی الیکشن کے کاغذات نامزدگی معظم علی عباسی نےالیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے۔

لاڑکانہ(رپورٹ: نور احمد عباسی) جی ڈی اے رہنما معظم علی عباسی ، حاجی منور علی عباسی ، بیریسٹر کاظم علی عباسی  ریلی کی صورت میں سیشن کورٹ پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے پی ایس 11 پر ضمنی الیکشن کے کاغذات  نامزدگی  معظم علی عباسی نے  الیکشن کمیشن میں   جمع کرائے۔ کورنگ پر حاجی منور علی عباسی اور بیریسٹر کاظم علی عباسی نے جمع کروائے، رٹرننگ آفسر محمد یوسف نے کاغذات وصول کیئے۔ سپریم کورٹ نے صابقہ ایم پی اے معظم علی عباسی کو کچھ دن پہلےڈی نوٹیفائی کیا تھا جس کے سبب پی ایس 11 کی سیٹ خالی تھی، الیکشن کمیشن کے مطابق  پی ایس 11 پر 17 اکتوبر کو انتخابات ہونگے، امیدواروں کے کاغذات اسکرونی 19 ستمبر کو ہوگی جبکہ   28 ستمبر تک واپسی اور اسی ہی روز حتمی فہرست آویزاں کی جائیگی۔

الیکشن کمیشن میں  جمع کراوانے وقت معظم علی عباسی کے ساتھ  نا صر محمود سومرو،  ڈاکٹر صفدر علی عباسی ، سرفراز اسران، سردار ظفر سانگی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں