مٹھی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے آرٹیکل 149 کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

مٹھی(رپورٹ: جی آر جونیجو )کراچی کو آرٹیکل 149 تحت سندھ سے الگ کرنے والی سازش کے خلاف مٹھی میں پیپلزپارٹی تھرپارکر کی جانب سے ایم این اے ڈاکٹر مھیش ملانی،ایم پی اے فقیر شیرمحمد بلالانی،سی ایم سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ ویرجی کولہی،ضلع صدر انجنیئر گیان چند کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں پر سندھ سے کراچی کو الگ کرنے کی سازش اور فروغ نسیم کے خلاف شدید نعریبازی کی گئی ۔پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کی دل ہے جس کو کوئی پناہ گیر سندھ سے جدا نہیں کر سکتا، پی پی سے سیاسی بغض کی وجہ سے محبت ایسی سازشیں ہو رہی ہیں مگر سندھ ایسی سازشیں سپرد خاک کر دے گی ہم اپنی سندھ دھرتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ریلی میں ضلع انفارمیشن سیکریٹری نندلال مالہی،ایڈوکیٹ میئن بجیر،اللہ بخش ہنگورجو،برکت جان بجیر،دیپک شرما سمیت پیپلز پارٹی تھرپارکر کے جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں